ایبٹ آباد (ایچ آراینڈبلیو) ترنوئی قلندرآباد میں اور نجی وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 طالبات جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔
ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سے 15 سال کے 2 طلبہ کی لاشیں، 7 دیگر زخمی طلبہ اور 2 زخمی خواتین کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس ایبٹ آباد محمود خان نے بتایا کہ ایک اسکول وین ترنوئی قلندرآباد میں کھائی میں جاگری، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے متاثرین کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2 طالبات نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، زخمیوں کو علاج کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نجی وین ہے، جو طلبہ اور اساتذہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔


