51

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیارکرگئی

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیل نے تہران اور دیگر اہم عسکری و جوہری مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ایران نے جوابی طور پر اسرائیل کے اہم شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

عالمی طاقتیں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی ممالک، سفارتی رابطے بڑھا رہے ہیں تاکہ معاملہ جنگ کی سطح پر نہ جائے۔عراق، شام، اور دیگر خطائی ممالک میں سیکیورٹی الرٹ جاری ہے، اور بعض علاقوں میں فضائی حدود بند کی جا چکی ہیں۔تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں