45

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

ایران(ایچ آراین ڈبلیو)جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔صیہونی ریاست کے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 ڈالر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 16 جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں 4.38 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5.02 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔موجودہ تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی لاگت 137.02 روپے سے بڑھ کر 141 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 140.92 روپے سے بڑھ کر 145.58 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں