باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم کےمعاون خصوصی مبارک زیب کےگھرپرراکٹ حملہ کردیا-تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاونِ خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب کی باوجوڑ میں واقع رہائش گاہ کو ایک بار پھر سے شرپسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق مبارک زیب کے گھر پر راکٹ کے ذریعے حملہ کیا گیا لیکن خوش قسمتی سے راکٹ پڑوسی کے گھر کی دیوار میں جا لگا، جس سے گھر کی دیواروں اور مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا تاہم افسوسناک واقعے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔


