کچھی (ایچ آراین ڈبلیو) علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے کے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر کردیا گیا۔
متاثرہ ریلوے ٹریک اور علاقے میں میڈیا کے نمائندوں کو رسائی دے دی گئی۔ ریلوے حکام نے بتایاکہ ریلوے کے انجنیئرنگ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کا 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔


