کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کا ایک اور کارنامہ-چند نااہل افسران نے ادارے پر تقریبا تین ارب روپے کے واجبات چڑھادئیے،ذرائع کےمطابق واجبات چڑھانے کا مرکزی ذمہ دار سابق ڈی ایم ڈی فنانس افتخار شاہ کو بتایا جا رہا ہے-واٹر کارپوریشن بورڈ نے رواں مالی سال کا سالانہ بجٹ گزشتہ سال جون کے بجائے دسمبر میں منظور کیا تھا-جنوری کے پہلے ہی ہفتے سی ای او انجینئر صلاح الدین کی چھٹی ہو گئی-ٹھیکیداروں نے افسران کی یقین دہانیوں پر تقریبا تین ارب روپے کے کام کرا دئیے-کام کرانے کے بعد فائلیں بنا کر کنکرنس کے لیے جب فنانس میں جمع کرائیں تو روک لی گئیں-سالانہ ٹینڈرز کی 700 سے زائد فائلز پھنس گئیں-
44


