کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)افغان کیمپ چوکی انچارج نیاز حسین کی افغان کیمپ کےعلاقے کے گھر گھر میں پاکستانی قومی شناختی کارڈ ہولڈر افغانیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے-ایس ایس پی ایسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس ایچ او گلشن معمار غفار کورائی کے احکامات پر غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افغان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اسٹیشن گلشن معمار کی افغان کیمپ پولیس چوکی انچارج نے غیر قانونی مکین افغانیوں کے خلاف حکمت عملی کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے-
افغان کیمپ چوکی انچارج نیاز حسین نے چند دن کی تعیناتی کے دوران افغان کیمپ سمیت اطراف کے اعلاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرتے ہوۓ اپنے محکمانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں-غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والے افغان باشندوں کو باقاعدہ چیک کر کے جن میں شامل پیلے کارڈ ہولڈر کو ان کے ملک افغانستان ڈیپورٹ کر رہے ہیں-جن افغان باشندوں کے کوائف پورے ہیں ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے وقت کے مطابق ریلیف دیا جارہا ہے اور مقررہ مدت پر ان افغان باشندوں کو ان کے ملک ڈیپورٹ کیا جاۓ گا


