کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)راجہ خلیق الزمان انصاری وزارت اطلاعات، (حکومت پاکستان) کے صوبہ سندھ کے لئے ترجمان مقررہوگئے-وزارت اطلاعات و نشریات نے راجہ خلیق الزمان انصاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے راجہ خلیق الزمان انصاری کو وزارت اطلاعات کے لئے صوبہ سندھ کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دی-راجہ خلیق الزمان انصاری کی تقرری خالصتاً اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت مذہبی امور بینالمذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوھستانی وزیراعظم کے ڈجیٹل میڈیا کے مشیر بدر شھباز بھی موجود تھے-


