ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ دنوں 16لاکھ سےزائد عازمین نےحج کی سعادت حاصل کی جن میں ہزاروں ایرانی شہری بھی شامل ہیں-اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا بیان سامنے آیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں۔گزشتہ دنوں 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں ہزاروں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر ایرانی فضائی حدود ہفتے تک بند کردی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ نے ایران کو دھشت گرد ثابت کرنے کیلئے ایرانی میزائلوں کی رینج کے حوالے سے ایک نقشہ جاری کیا، جس پر بھارت کی چینخیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
وجہ صرف یہ ہے کہ اس نقشے میں پورے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔اس نقشے کو اتنا شئیر کرو کہ بھارتیوں کی چینخیں نا رک سکیں۔
اسرائیل کا بیان:
ایران میں اتنی قابلیت نہیں کہ ہمارے جہاز گرا سکے، ہمارے 2 جنگی جہاز ایران نے نہیں کسی اور ملک نے گرائے ہیں.
سمجھ تو گئے ہوں گے آپ؟؟؟
پاکستان نے ایران کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا. پاکستان کے وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال، اسحق ڈار نے حمایت کا یقین دلایا-


