تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 4 اسرائیلی شہری ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے ردعمل میں کیے گئے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور سائنسدان شہید ہوئے تھے۔
حملے کی تفصیل:
حملے تل ابیب، یروشلم اور دیگر مرکزی اسرائیلی علاقوں میں ہوئے۔عمارتیں منہدم ہو گئیں، گاڑیاں تباہ ہوئیں، اور کچھ افراد ملبے تلے دب گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی حکام کی وضاحت:
حکام نے میزائل حملوں کی صحیح جگہیں ظاہر کرنے سے انکار کر دیا تاکہ “ایرانی فوج فائدہ نہ اٹھا سکے”۔


