40

اسرائیل میں درجنوں اہداف پر حملے کیے ہیں، پاسداران انقلاب

اسرائیل(ایچ آراین ڈلبیو)ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں درجنوں اہداف پر حملے کیے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے سرکاری میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ’اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں درجنوں اہداف، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں پر فیصلہ کن اور درست جواب دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے جمعے کی رات بتایا کہ ایران نے درجنوں بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغے ہیں۔ اے ایف پی کے صحافیوں نے اطلاع دی کہ جمعے کو یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔فوج نے ایک بیان میں کہا ’کچھ دیر پہلے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن اس وقت بجے جب ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں