تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے اسرائیل پرجوابی حملےکے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی-ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
ڈاؤ جونز انڈیکس میں 868 پوائنٹس یعنی 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔اسی کے ساتھ ساتھ نیسڈیک میں 1.2 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.1 فیصد گراوٹ کا شکار رہی۔امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔


