شوہرکےپاس ڈپٹی کمشنراٹک اور بیوی کے پاس ڈی پی او اٹک کا چارج

اٹک(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان 14 روز کی چھٹی لے کر غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ۔ اس طرح ضلع اٹک پاکستان کا واحد ضلع ہے جہاں میاں بیوی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ ایس پی انوسٹیگیشن جویریہ محمدجمیل نے ڈی پی او اٹک کا چار ج سنبھال لیا،ان کے خاوند ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا نگران دور حکومت میں بطو ر ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئے تھے ،بعدا زاں جویریہ محمدجمیل نے بھی بطور ایس پی انوسٹیگیشن اٹک کا چار ج سنبھال لیا تھا،اس لحاظ سے اٹک پاکستان کا واحد ضلع ہے جہاں دونوں بڑے انتظامی اور قانون نافذکرنے والے اداروں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا آپس میں میاں بیوی کا رشتہ ہے ،جویریہ محمدجمیل انتہائی فرض شناس اور قابل پولیس افسر کے طور پر شہرت رکھتی ہیں ،جبکہ ان کے خاوند ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا انتظامی لحاظ سے پاکستان بھر میں مضبوط گرفت رکھنے والے افسر کے طورپر مشہور ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں