کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بیٹیوں کی شادی کہاں کرینگے ہماری تقریبات کہاں ہونگی-کراچی کے شہریوں کیلئےایک اوربری خبرآگئی-سرجانی ٹاؤن میں قائم 25شادی ہالزکواچانک ضلعی انتظامیہ نے“سیل” کردیا گیا-سیل کیئےشادی ہالزمیں آج کئی بچیوں کی شادی کی تقریبات ہیں-اچانک شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں گھرانے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے-بچیوں کے اہل خانہ شادی ہالز پہنچ گئے ہم مڈل کلاس لوگ ہیں اتنی جلدی کہاں تقریب کا بندوبست کرینگے-
شادی ہالزڈپٹی کمشنرویسٹ کی ٹیم نےبغیرکسی نوٹس کےسیل کیئے ہیں-یہ زمین متروکہ وقف املاک کراچی کی ہے-یہ زمین کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکیم 41 کے ڈی اے کی ہے شادی ہال مالکان کا موقف-شادی ہالز مالکان نے تمام صورتحال پر کمشنر کراچی سے رابطہ کرلیا ہے-سرجانی ٹاؤن میں کسی بھی وقت امن و عامہ کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے-


