ایران(ایچ آراین ڈبلیو)سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد منظورہوگئی-نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا-
قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے- اسرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے اور اس نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے-


