تھانہ ڈاڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے ناکام

لکی مروت (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ڈاڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے ناکام

لکی مروت پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ ڈاڈیوالہ اور پیزو پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیے۔ پولیس کے جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

پولیس ترجمان شاہد حمید کے مطابق، دہشت گرد رات کی تاریکی میں حملہ آور ہوئے، لیکن پولیس پہلے سے الرٹ تھی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور مورچہ زن نہ ہو سکے۔ دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں