اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل ھائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے آلٹو کار کی موٹروے پر داخلے پر پابندی کی سختی سے تردید کی ھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک بے بنیاد اور من گھڑت خبر میں دعویٰ کیا جارھا ھے کہ مخصوص گاڑی (آلٹو) کا موٹروے پر داخلہ بند کیا جارھا ھے۔
موبائل ورلڈ میگزین کے مطابق نیشنل ھائی ویز اور موٹروے پولیس کے جاری تردیدی پیغام میں کہا گیا ھے کہ یہ خبر کسی مستند یا سرکاری زرائع سے جاری نہیں کی گئی اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔
عوام سے گزارش ھے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیئے ھمیشہ موٹروے پولیس کے آفیشل زرائع سے رجوع کریں۔


