ایس ایس پی حیدرآباد کی ضلع کے تمام SHOs,SDPOs کیساتھ میٹنگ

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کیساتھ پولیس ہیڈکوارٹر کانفرنس ہال میں میٹنگ کی

میٹنگ میں DSP لطیف آباد گل حسن تھیبو، DSP کینٹ ڈاکٹر صفی اللہ، انچارج DIB جنید عباسی، ریڈر SSP حیدرآباد انسپیکٹر اشفاق بھٹی، ہیڈ کلرک نوید سمیجو سمیت انچارج RRF و دیگر اسٹاف موجود تھے

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے SSP حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ مجھے تیسری بار حیدرآباد پولیس کی کمانڈنگ کا موقع ملا ہے اسلیے آپ میں بیشتر افسران سے شناسائی ہے، آج کی اس پہلی میٹنگ کا ایجنڈا تعارف/کرائم/آرگنائز کرائم/اشتہاری و روپوش/انویسٹیگیشن ہے، موٹر سائیکل چوری و چھینے کی واردات حیدرآباد میں اہم ترین کرائم ہے جس کی روک تھام اور اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مؤثر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے خاطر خواہ نتائج پیش کریں اور موٹر سائیکل چوری و چھینے کی صورت میں فوری ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں اسی طرح کسی بھی بچے/لڑکی/لڑکا وغیرہ کی گمشدگی کی صورت میں بھی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ کریں، آرگنائز کرائم ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اپنی متعلقہ حدود میں بذات خود لسٹڈ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر میں کسی دوسرے سے کارروائی کرواں گا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا، اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف کاروائیوں کو تیز کریں، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ایس ایچ اوز شہریوں کو تھانہ آنے پر وقت نہیں دیتے یا ملتے نہیں یہ بات ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی آپ دیگر ذمہ داریوں کیساتھ اپنی اس زمہ داری کو بخوبی ادا کریں، ایک وقت خصوصی طور پر شہریوں کیلئے مختص کریں اور اسکے علاؤہ کسی دوسرے افسر کو ہر وقت تھانہ ہر موجود رکھیں جو شہریوں کو فوری رسپانس کرسکے اسی طرح ڈی ایس پیز صاحبان بھی اپنی کارکردگی کو یقینی بنائیں اور اپنی سپرویزن میں متعلقہ تھانہ جات میں شہریوں کے مسائل، انویسٹیگیشن، پینڈنگ کیسز کی شرح میں کمی، پیٹرولنگ اور چیکنگ جیسے عوامل میں اپنا اہم کردار ادا کریں آخر میں آپ تمام کو واضح کیاجاتا ہے کہ آپ تمام کی کارکردگی سے موازنہ کیا جائے گا جو اپ کی طویل مدت پوسٹنگ کو جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں