ایران(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سربراہ ایرانی افواج بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی کا اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سربراہ ایرانی افواج بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اُنہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔


