نیشنل ہائی وے پر اوباش افراد کی خاتون سے بدمعاشی، مقدمہ درج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ نیشنل ہائی وے پر اوباش افراد کی خاتون سے بدمعاشی ، واقعے کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج، مقدمہ ڈکیتی ،ہراساں کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت درج کیا گیا ، میں پیشے سے نرس ہوں، فیملی کے ساتھ سجاول سے کراچی آ رہی تھی،مدعیہ کا بیان، کار سوار ملزمان نے گاڑی کو اوور ٹیک کیا ،ہم بال بال بچ گئے،تھوڑا آگے جا کر ملزمان نے پھر گاڑی کو اوور ٹیک کیا ، ملزمان کار سے نیچے اترے میرے ڈرائیور اور شوہر پر تشدد کیا ، چھڑوانے پر ملزمان نے مجھ پر بھی تشدد کیا کپڑے بھی پھاڑ دیے ،ملزمان نے اسلحے کے زور پر طلائی زیورات اور نقد رقم بھی لوٹ لی، تشدد کرنے والے شخص نے فون کر کے مزید 50 سے 60 افراد کو بلوا لیا، تشدد کرنے والے شخص نے کہا میں جھوکویو برادری کا سردار ہوں،خاتون کا بیان، تشدد کرنے والے شخص نے اپنا نام حبیب اللہ جھوکیو بتایا ، میں نے مددگار 15 کو کال کی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے ،ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں