امریکا(ایچ آراین ڈبلیو)ایران پر اسرائیلی حملے میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔
ایران پر جمعہ کی علی الصبح اسرائیل کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی شہید ہوگئے۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اہم بیان جاری کیا جس میں کہا ہے کہ اسرائیل نےایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے امریکا ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہے۔


