ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ اس کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔


