کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شان چورنگی سیکٹر 23 کورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے-باخبرذرائع کےمطابق فائربریگیڈ اورریسکیو1122نےواٹرکارپوریشن سے ہنگامی مدد طلب کرلی-سی ای اوواٹر کارپوریشن کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذہوگئی-واٹرکارپوریشن نےجائےوقوعہ پرفوری واٹر ٹینکرزروانہ کردیے-انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائربریگیڈ اورریسکیو حکام سے رابطے میں ہیں-فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں-فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے-آگ بجھانے کے آپریشن میں واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ سے بھرپور تعاون کر رہا ہے-آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکرز فراہم کیے جاتے رہیں گے-
42


