مردان موٹروے پولیس اہلکاراپنی بیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا

مردان(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے پولیس اہلکاراپنی بیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا-خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے علاقے میاں خان میں موٹروے پولیس اہلکارکی بیوی نے گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔مردان پولیس کے ترجمان فہیم خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیزئی تھانے میں شکایت کنندہ سلیم خان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں