حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حیدرآباد پشاوری محلہ تین نمبر تالاب پر گزشتہ دن سیوریج نالے میں مزید ایک بچی گر کر جاں بحق ہونے پر سخت الفاظ میں مئیر حیدرآباد پر تنقید کرتے ہوئے کہا حیدرآباد کو ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے حیدرآباد کے سیوریج نالوں کی یہ حالت ہے کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور دیواریں غائب ہیں صفائی نا ہونے کے باعث گند سے اٹے ہوئے ہیں گزشتہ ماہ حالی روڈ پر سیوریج نالے میں بھی ایک بچہ گر کر جاں بحق ہوا مئیر حیدرآباد کے بلند بانگ دعوے کہ حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں پر دو ارب روپے خرچ کئے گئے لیکن پورے حیدرآباد میں کوئی کام نظر نہیں آتا مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ کسی نالے کی صفائی نہیں کی گئی-
حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ اللہ داد چند گوٹھ سیوریج نالے میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہونے کے گھر گئے اور انکے لواحقین سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے نالے موت کے کنویں بن چکے ہیں رہائشی علاقوں کے درمیان سے نالہ گزر رہا ہے لیکن دیواریں غائب ہیں صفائی نا ہونے کے باعث نالہ اور راستے برابر ہوئے ہوتے ہیں آئے دن خواتین بزرگ بچے گر جاتے ہیں ایم کیو ایم نے بارہا مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر سیوریج نالوں کی دیواریں و صفائی کروائی جائے لیکن مئیر حیدرآباد، ٹاؤن چئیرمن، یو سی چئیرمن نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کو ریلیف نہیں دینا ہے انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ مئیر حیدرآباد ایم ڈی واسا، ایچ ڈی اے حیدرآباد کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی اختیار کریں اور متوفی بچی کے لواحقین کو ہرجانہ ادا کریں


