اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران، اردن اور عراق سمیت متعدد ممالک نے فضائی حدود بند کردیں-اسرائیل کی جانب سےایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔اسرائیل کی قومی ایئرلائن ’ایل آل‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا اور پائلٹس کے لیے جاری نوٹسز کے مطابق، ایران کی فضائی حدود بھی تاحکمِ ثانی بند کردی گئی ہیں۔
46


