کراچی (ایچ آراین ڈبلیو )متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکرکے جید علماء مشائخ نے حکومتی سطح پر 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ۖمنائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے باغیان ختم نبوت دشمنان ملک و ملت قادیانیوں کی شکست قرار دیاہے اور کہاہے کہ قادیانیت نوازی ،اسرائیلی حمایت کرنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کرینگے۔حکومت مذہبی شخصیات کی توہین کو بین الاقوامی سطح پر جرم تسلیم کرانے کیلئے او آئی سی کی سطح پر مؤثر جدوجہد کرے۔خاتم النیینۖ سمیت تمام انبیاء علیہ السلام کی توہین و گستاخی کو قرآن کریم ، بائبل ، انجیل ودیگر الہامی مقدس کتابوں میں سنگین جرم قرار دیاگیاہے۔جن گستاخوں کو عدالت کے ذریعے سزا سنائی گئی ہے اور جو مقدمات زیر التواء تاخیری حربوں کا شکار ہیںان کا جلد بلاتاخیر فیصلہ کرکے سزائوں کو یقینی بنایاجائے اور توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت و اصحاب رسولۖ و اہل بیت اطہار کا تحفظ و تقدس ایمان کا بنیادی تقاضاہے۔ناموس رسالت کا تقدس و تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین،مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری،علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمدقادری حنبلی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد عقیل انجم قادری،مولانا منظرالحق تھانوی ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ،قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،مولانا مفتی علی المرتضیٰ، قاری محمد اقبال رحیمی،مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک سمیت دیگر علماء مشائخ نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یوم تحفظ ناموس رسالتۖ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


