ایران(ایچ آراین ڈبلیو)ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اس را_ئیلی حملوں میں 6 سائنسدان جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنس دان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنس دان محمد مہدی تہرانچی بھی جاں بحق ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی جاں بحق سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزادہ بھی شامل ہیں۔


