کراچی؛ بلوچ کالونی پر غیرقانونی ہائیڈرینٹ برسوں بعد نظرآنے پر کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) واٹر کارپوریشن اور قانون نافذ کرنیوالے کی پولیس کے ہمراہ بلوچ کالونی میں واقع غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر کارروائی ۔

واٹر کارپوریشن کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی جنجوعہ ٹاؤن میں واقع ایم سہیل برادرز کے غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر کی گئی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ مافیا ایم سہیل بلوچ کالونی پولیس کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے منی ہائیڈرنٹ چلا رہا تھا ۔

مقامی ذرائع سے دستیاب معلومات کے مطابق واٹر کارپوریشن اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے دو 35 سو مزدا نما ٹینکرز تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دئیے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ مافیا کیخلاف واٹر کارپوریشن کے زمہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں