لاہور(ایچ آراینڈبلیو) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔


