لوہار بانڈہ کےمقام پردریائے کنہارمیں نوجوان سیاح ڈوب گیا

مہانڈری(ایچ آراین ڈبلیو)لوہار بانڈہ کے مقام پر دریائے کنہار میں کوئٹہ کا نوجوان سیاح محمد رمضان ڈوب گیا، ویڈیومنظرِعام پرآ گئی-تفصیلات کے مطابق مہانڈری کے مقام لوہار بانڈہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دریائے کنہار کے کنارے فوٹو بناتے ہوئے ایک نوجوان سیاح ڈوب گیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جاتا ہے۔

سیاح کا تعلق کوئٹہ سےبتایا جا رہا ہے۔مقامی ریسکیو ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم تاحال نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریا کے کنارے تفریح کرتے وقت خاص احتیاط برتیں، اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہے، جو کسی بھی وقت خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں