شوہراورسسرنے28 سالہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگادی

اسلام اباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کرپا کی حدود میں 28 سالہ ثانیہ بی بی پر تیل چھڑک کر اگ لگا دی گئی- ثانیہ کا شوہر عادل محمود آئے دن ثانیہ پر تشدد کرتا رہتا تھا -ثانیہ کے شوہر عادل محمود اور اس کے سسر مستاسب حسین نے مل کر ثانیہ کے اوپر تیل چھڑک کرآگ لگائی گئی-ثانیہ نے عادل محمود کے ساتھ کورٹ میرج دو سال پہلے کی تھی-

واضح رہے کہ ثانیہ کا جسم اس وقت 40 فیصد جل چکا ہے-ثانیہ اس وقت پمز ہسپتال میں موت کی کاش مکش میں مبتلا ہے-تھانہ کرپا میں ایف ائی ار درج کر دی گئی ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں