اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں-بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے 16 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے اور عرب امارات سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔
ورکرز ترسیلات سال رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 34.89 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال جولائی سے مئی کی ورکرز ترسیلات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 28.8 فیصد زائد رہیں۔
سعودی عرب سے11ماہ میں8.52 ارب ڈالرموصول ہوئے،جولائی سےمئی کےدوران عرب امارات سے7.11 ارب ڈالربھیجے گئے۔برطانیہ سے 11 ماہ میں 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے اسی عرصے میں 4.1 ارب ڈالر بھیجے گئے۔


