ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آج 11 جون بروز بدھ سے نسک ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے


