سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی،محکمہ صحت کی کارروائی

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پرمحکمہ صحت کی کارروائی-ڈاکٹرمحمد اسماعیل مروانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا- ڈاکٹر محمد اسماعیل کو فوری طور پر معطلی کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں-ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے بروقت استعمال میں کوتاہی کا الزام عائد کردیا-

غریب عوام کو ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہونے پر کارروائی کی گئی-ڈاکٹر محمد اسماعیل مروانی کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی-گریڈ 19 کے ڈاکٹر میر محمد یوسف خان ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی تعینات ، محکمہ صحت بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں