حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حیدرآباد پولیس میں بھرتی ہونے والے کامیاب امیدوار خواتین و مرد کانسٹیبل کو آفر لیٹر تقسیم کیے-
حیدرآباد پولیس میں بھرتی کیلئے خواہشمند اُمیدواروں میں 81 خواتین کانسٹیبل اور 466 مرد کانسٹیبل کامیاب قرار پائے جنہیں آج ایس ایس پی آفس مدعو کرکے انکے آفر لیٹر تقسیم کیے
حیدرآباد پولیس میں بطور مرد/خواتین کانسٹیبل میں بھرتی ہونے والے تمام اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی گئی اور اپنے فرائض کی انجام دہی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے-


