اے سیکشن پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی ورثاء کے حوالے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)اے سیکشن پولیس کو لطیف آباد نمبر 7 مزدور چوک کے قریب سے ایک 5 سالہ بچی بنام ماہین بنت صفدر لاوارث حالت میں ملی جو اپنا پتہ و دیگر معلومات بتانے سے قاصر تھی جس کے ورثاء کی تلاش کی کوشش کی گئی جو بالآخر ورثاء کی تلاش مکمل ہوئی-

ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن سب انسپیکٹر زاہد سراج نے بچی کو تمام تر تصدیق کے بعد اسکے والد صفدر پتہ ریلوے کالونی مکی شاہ کے حوالے کردیا

بچی کے ملنے پر والد نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے SSP حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، SHO زاہد سراج اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں