غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر غزہ میں امدادی مراکز اور ہسپتال کے قریب بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 42 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، یہ حملہ وسطیٰ غزہ میں کیا گیا، جہاں امدادی سرگرمیاں جاری تھیں شہادتوں کی تصدیق کے بعد امدادی ٹیمیں اور طبی عملہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
فلسطینی حکام اور بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


