وزیرصحت سےگلوبل پلیٹ فارم برائے رسائی ادویاتِ کینسرِ اطفال کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے آج گلوبل پلیٹ فارم برائے رسائی ادویاتِ کینسرِ اطفال کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ہیڈکوارٹر اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال کے اراکین بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں بچوں کے کینسر کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8 ہزار سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

وفد نے بچوں کے کینسر کے علاج تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے عالمی سطح پر کیے جانے والے اقدامات اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے ممکنہ طریقوں پر روشنی ڈالی۔ ملاقات کا مقصد بچوں کے کینسر کے علاج کے لیے ادویات کی دستیابی اور معیار کو بہتر بنانا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کی جان بچائی جا سکے۔

وزیر صحت نے وفد کے ساتھ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں