شاہراہ نورجہاں کی حدود میں ٹھیلے والے سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار پوری ٹیم لے ڈوبا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس موبائل کا ٹھیلے والے پر تشدد کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے موبائل میں موجود تمام اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل اہلکاروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی کے لئے انکوائری کا حکم، معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل ظفر، ذوالفقار، نسیم اور ڈرائیور عبداللہ شامل ہیں ، موبائل میں موجود اہلکاروں نے قلندریہ چوک پر پھل والے سے بغیر پیسے دیے پھل لیے اور پھل والے کے منع کرنے پر اس سے بدتمیزی کی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ اس قسم کا فعل ناقابلِ برداشت ہے اور محکمہ کی ساخت کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اہلکاروں کو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں