کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹڈ انجینئرنگ (DAE) فائنل ایئر کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانات جاری۔ چیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈ، مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایات پر ناظمِ امتحانات سید اختر علی شاہ، زوہیب احمد، نائب ناظم امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس کے علاؤہ سندھ کے دیگر مختلف اضلاع میں بھی مختلف ٹیموں نے دورہ کیا۔
ترجمان زوہیب احمد خان کے مطابق آج DAE کی 32 مختلف ٹیکنالوجیز کے مسلم امیدواروں کے لیے “اسلامیات” جبکہ غیر مسلم امیدواروں کے لیے “مطالعہ پاکستان” کا پرچہ لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ناظمِ امتحانات نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امتحانی مرکز کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق صوبے بھر میں 92 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 16 ہزار سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔ تمام مراکز میں پرچہ مقررہ وقت، صبح 10 بجے شروع ہوا، جو دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔
چیئرمین مشرف علی راجپوت کی خصوصی ہدایت پر امتحانات کے دوران نقل اور موبائل فون کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ بغیر ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی مرکز کی تبدیلی کی صورت میں کسی طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طلبہ کی جانب سے امتحانی عمل اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جو بورڈ کی شفاف اور منظم پالیسی کا مظہر ہے۔ نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں چیئرمین مشرف علی راجپوت کی ہدایت پر ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ شفاف امتحانی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔


