ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی گرما گرمی زور پکڑنے لگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی گرما گرمی زور پکڑنے لگی-تفصیلات کے مطابق ن لیگ سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا سندھ حکومت کےترجمانوں کے بیانات پر ردعمل آگیا-سعدیہ جاوید پنجاب کے بجائے سندھ کی فکر کریں ،ترجمان ن لیگ سندھ کےمطابق پنجاب ملک کا سب سےزیادہ ترقی یافتہ صوبہ ہے-میئرکراچی مرتضی وہاب نےپورے کراچی کوکچرے کا ڈھیر بنا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے- کراچی میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ٹھیلے پورے شہر کی زینت بنے ہوئے ہیں-سندھ حکومت اور میئر کراچی شہر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔شہر کی پچاس فیصد آبادی کو پینے کا پانی تک نہیں ملتا-سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں-

دوسری جانب پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہورہے ہیں ان کی مثالیں پوری دنیا میں دی جارہی ہیں-مریم نواز نے وزیر اعلی بننے کے بعد جو تاریخی کام کیے ہیں ،سندھ حکومت ان سے تربیت لینی چاہیے تاکہ سندھ کے عوام بھی خوشحال رہ سکیں-سندھ کی عوام آج بھی 1960 میں رہ رہی ہے جبکہ پنجاب کے لوگ 2025 کی سہولیات سے استفادہ حاصلِ کررہے ہیں- ترجمانوں کی فوج کے بیانات سے سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کاکردگی اچھی نہیں ہوسکتی-آنے والے وقت میں سندھ ن لیگ کی حکومت ہوگی اور مریم نواز جیسا وزیراعلی ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں