کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہربھرمیں جاری ٹریفک قوانین کےنفاذ کی مہم کے تحت، 830 گاڑیاں (زیادہ تر موٹر سائیکلیں) گزشتہ روز 10 جون 2025 سے اب تک ضبط کی گئی ہیں۔ خلاف ورزیوں میں شامل ہیں- نمبر پلیٹس کا نہ ہونا یا غیر معیاری/فینسی پلیٹس کا استعمال- گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونا- ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا- موٹر سائیکل سوار اور پیچھے بیٹھنے والے کے لیے ہیلمٹ نہ پہننا-
بغیر درج ذیل کے گاڑی چلانا جرم ہے- موثر رجسٹریشن- سرکاری معیار اور سائز کی نمبر پلیٹس، مؤثر ڈرائیونگ لائسن ہیلمٹ (سوار اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے)یہ سخت کارروائی جلد متعارف ہونے والے مکمل خودکار، e- ٹکٹنگ نظام اور نظرثانی شدہ جرمانوں کی طرف ایک پیش خیمہ ہے۔


