38

متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےسینتالیس سال مکمل ہونے پرپرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینتالیس وے یوم تاسیس کی مناسبت سے مرکز بہادرآباد پر کیک کٹنگ اور پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا-جس میں سینئر رہنماء سید امین الحق،انچارج آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حافظ شہریار، جوائنٹ انچارج ریحان شاہ شریک ہوئے-ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت طلبا وطالبات کی بڑی تعداد کی پروگرام میں شرکت کی-تحریک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اے پی ایم ایس او کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے،سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کی طلبہ تنظیم پہلے اور سیاسی تنظیم کا وجود بعد میں آیا-اے پی ایم ایس او کی جدوجہد کے سبب شہری سندھ کے بے شمار مڈل کلاس نوجوان اسمبلیوں میں پہنچیے-آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبا و طالبات کی جانب سے پاکستان کی سلامتی اور تحریک کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں