کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناح انٹرنیشنل پر حج واپسی پروازیں اج 11 جون سے شروع، پی اے اے ذرائع کے مطابق پہلی پرواز ایئر بلیو (PA173) دن ایک بجکر 25 منٹ پر پہنچی جبکہ مجموعی طور پر اکیس ہزار سے زائد حاجی کراچی پہنچیں گے-آخری حج واپسی پرواز 9 جولائی 2025 کو کراچی پہنچے گی-
دوسری جانب پی ائی اے اور کراچی کی تجارتی برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے مابین جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پاگیا-
معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا-معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے-اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے-


