کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)رواں مالی سال کے 11 ماہ مکمل ہوگئے سندھ کے 3 محکمے 37.8 فیصد کم ٹیکس وصول کرسکے- بورڈ آف ریونیو ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اور سندھ ریونیو بورڈ کو 6 کھرب 14 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ٹارگٹ ملا تھا-رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 3 کھرب 82 ارب روپے وصول کئے اب ایک ماہ میں 2 کھرب 32 ارب روپے وصول کرنا ہے-
بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصول کرنے کا ٹارگٹ 60 ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر 20 ارب 97 کروڑ روپے وصول کئے گئے-گیارہ ماہ میں بورڈ آف ریونیو نے اب تک 20 ارب 91 کروڑ روپے کم وصول کئے جو اب ایک ماہ میں وصول کرنے ہیں-ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا ٹیکس وصول کرنے کا ٹارگٹ 2 کھرب 3 ارب روپے تھا مگر ایک کھرب 47 ارب روپے وصول کئے-گیارہ ماہ میں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 56 ارب 53 کروڑ روپے کم وصول کئے جو اب ایک ماہ میں وصول کرنے ہیں-
سندھ ریونیو بورڈ کا ٹیکس وصول کرنے کا ٹارگٹ 3 کھرب 50 ارب روپے تھا مگر 2 کھرب 13 ارب روپے وصول کئے-گیارہ ماہ میں سندھ ریونیو بورڈ نے ایک کھرب 36 ارب روپے کم ٹیکس وصول کیا جو اب ایک ماہ میں وصول کرنا ہے-گیارہ ماہ میں بورڈ آف ریونیو نے 65.5 فیصد ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 27.7 فیصد اور سندھ ریونیو بورڈ نے 38 فیصد کم ٹیکس وصول کیا-


