42

وزیراعلیٰ سندھ سےیو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹرویرایا کیٹ سومونگسری کی الوداعی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سومونگسری کی الوداعی ملاقات-صوبائی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو ملاقات میں شریک ہوئے-یو ایس ایڈ کی ڈائریکٹر کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم بھی ملاقات میں موجودتھے-

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ویرایا کیٹ سومونگسری کی پاکستان بالخصوص سندھ میں کی گئی خدمات کو سراہا-ملاقات میں یو ایس ایڈ اور سندھ حکومت کے اشتراک سے جاری مختلف پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا-میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ انٹیگریٹڈ پروگرام (MCHIP) پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی-

سندھ حکومت اس منصوبے میں اپنے حصے کے فنڈز خرچ کر رہی ہے-میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ انٹیگریٹڈ پروگرام 15 اضلاع میں جاری ہے-اس پروگرام کی بدولت زچہ و بچہ کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے-ورلڈ بینک کے تعاون سے صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے-

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس منصوبے سے متاثرین کی بحالی مزید بہتر ہو جائے گی-ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سومونگسری نے سندھ میں کام کرنے کے دوران حکومت سندھ کے تعاون پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں