ممبئی(ایچ آراین ڈبلیو)جعلی خبریں پھیلانےکےبعد بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت اعتماد کے معاملے میں شدید بحران کا شکار ہے وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے، بھارت میں قوم پرستی کے عروج نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی طرف دھکیل دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز سے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، بھارتی میڈیا پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے اور مخالف آوازوں کودبانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارت میں پریس فریڈم خطرے میں ہے، میڈیا کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی خبروں نے بھارتی میڈیا کی ناکامی کو بے نقاب کردیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مبصرین اور مقامی صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے، بھارتی میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے، مودی سرکار میں بھارتی صحافت سیاسی ایجنڈوں کی تابع ہو چکی ہے اور بھارت میں آزاد میڈیا کا تصور دھندلا گیا ہے-
46


