کورنگی (ایچ آراینڈبلیو) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے جاری رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن ، پارلیمانی سیکرٹری برائے کھیل صائمہ آغا ، انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی احمد رضا ، اراکین کونسل ، لیبر ڈویژن ، پیپلز پارٹی سٹی ایریا کی تنظیم اور بڑی تعداد میں کورنگی کی عوام نے شرکت کی ۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور کورنگی کی عوام نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کا شاندار استقبال کیا۔
صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
چیئرمین محمد نعیم شیخ نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے قابل تحسین کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ حکومت کی جانب سے کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے حکومت کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔ امید کرتی ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ صائمہ آغا
یہی کھیل ہمیں اتحاد، محنت، اور ٹیم ورک سکھاتا ہے، اور یہی اصول زندگی میں کامیابی کی کنجی بھی ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو بڑے بڑے نام، جنہوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، ان میں سے کئی اسی کراچی کی گلیوں اور میدانوں سے نکلے ہیں۔ آج آپ سب وہی سفر شروع کر رہے ہیں، جو آپ کو ان بلندیوں تک لے جا سکتا ہے، بشرطیکہ آپ محنت، ایمانداری اور لگن کو اپنا اصول بنائیں۔ نعیم شیخ
کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جانی میمن
اس موقع پر کورنگی کی عوام نے بہترین ٹورنامنٹ کروانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین محمد نعیم شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔


