ملاکنڈ(ایچ آراین ڈبلیو)ملاکنڈ کےجنگلات گزشتہ ایک ہفتے سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں، جس نے علاقے کے قدرتی وسائل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے جنگلات کے وسیع حصے جل کر راکھ بن گئے ہیں۔
محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا، ملاکنڈ لیویز، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ مل کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصرف ہیں۔ تاہم، علاقے کی دشوار گزار نوعیت کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے اور آگ پر قابو پانے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔


